ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متھرا: چلتی بس اور 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی آبروریزی، ملزم کنڈکٹر گرفتار

متھرا: چلتی بس اور 40 مسافروں کی موجودگی میں خاتون کی آبروریزی، ملزم کنڈکٹر گرفتار

Sat, 29 Aug 2020 22:57:18    S.O. News Service

متھرا،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی کے متھرا میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ساتھ چلتی بس میں عصمت دری کی گئی ہے۔ یہ واقعہ متھرا کے مانٹ علاقہ کا ہے۔ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کرنے والی خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ خاتون دہلی کی رہائشی ہے اور ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے لکھنؤ سے دہلی تک کا سفر طے کر رہی تھی۔ بس کنڈکٹرنے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ صبح پانچ بجے کے قریب منہ کالا کیا۔ اس خاتون نے 112 نمبر پر ڈائل کر کے خود پولیس میں شکایت درج کروائی۔

اس معاملے میں ایس پی دیہت سری چند کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کے ساتھ ڈبل ڈیکر بس میں مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ خاتون نے 29 اگست کو ڈائل 112 پر اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی اطلاع دی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ملزم کنڈکٹر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

بس میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بس مانٹ ٹول پر روکی تو خاتون نے کنڈکٹر کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔ بس میں اس وقت 40 کے قریب افراد سوار تھے۔ عصمت دری کے واقعے سے بس میں بیٹھے تمام مسافر بے خبر تھے، جب خاتون نے عصمت دری کے بارے میں کہا تو سب کے ہوش اڑ گئے۔


Share: